دس چھوٹے کاروبار جو آپ پاکستان میں صرف 50 ہزار روپے کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں.
کاروبار کرنے کی دو بڑی وجوہات ہوتی ہیں؛ پہلی یہ کہ آپ کو ملازمت پسند نہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ آج کل ایک اچھی ملازمت کا ملنا بہت مشکل کام ہے۔ بہر حال وجہ جو بھی ہو، کاروبار کرنے کے بارے میں سوچنا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ ہماری یہ پوسٹ ان دوستوں کے لئے ہے جو کہ انتہائی کم سرمایہ کے ساتھ کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں۔ وہ شروع میں کم مقدار میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کا بزنس آئیڈیا کام کرے گا یا نہیں. کم لاگت کے ساتھ شروع کریں اور اگر آپ کا آئیڈیا کارآمد ثابت ہوتا ہے تو آپ بعد میں اسے بڑھا سکتے ہیں.
ایک نیا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ ایک مشکل فیصلہ رہا ہے. ہمیشہ یاد رکھیں کہ ان کاروباروں کو کامیابی حاصل ہوتی ہے جو محنت اور لگن سے کیے جاتے ہیں. یہاں پر ہم آپ کے لئے دس ایسے کاروباری آئیڈیاز لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ جنہیں آپ پاکستان میں صرف 50 ہزار یا اس سے کم رقم سے بھی شروع کرسکتے ہیں.
1. ہوم ٹیوشن
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 5،000 سے 20،000 روپے تک)
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ)
اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں اور خاص طور پر اگر آپ نے ریاضی یا سائنس مضامین کے ساتھ ڈگری حاصل کر رکھی ہے تو پھر اپنے گھر میں ٹیوشن سنٹر قائم کرنا ایک بہترین اور انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ جسے آپ بغیر کسی سرمایہ کاری کے بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اپنے گھر کا ایک کمرہ اس کام کے لئے مختص کر دیں۔ اگر آپ 5 سے 10 ہزار روپیہ اپنے کاروبار کی پبلسٹی کے لئے خرچ کرتے ہیں تو یہ اور بھی اچھا ہے۔ ان پیسوں سے اپنے گھر کے باہر لگانے کے لئے ایک بورڈ یا ایک پینافلیکس بنوائیں اور کچھ اشتہارات بھی چھپوا لیں جنہیں آپ نزدیکی گھروں میں تقسیم بھی کر سکتے ہیں۔ اور گلی کوچوں میں دیواروں پر چسپاں بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ ایک ماہ کے دوران بہت سے طالب علموں کو حاصل کرلیں گے. ایک یا دو ہزار روپے کا ایک وائٹ بورڈ خرید لیں۔ گھر میں پڑی اضافی کُرسیاں بچوں کے بیٹھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا بجٹ اجازت دے تو بچوں کے بیٹھنے کے لئے اچھی کوالٹی کی کرسیاں میز خرید لیں۔ ٹیوشن والے کمرے میں لگانے کے لئے کچھ چارٹس وغیرہ بھی خرید لیں۔ اگر آپ صرف ایک بچہ سے 1000 روپیہ چارج کرتے ہیں اور آپ کے پاس 30 بچے ہیں تو آپ صرف 3 سے 4 گھنٹے شام میں 30،000 ماہانہ تک کما سکتے ہیں. بچوں کی تعداد میں اضافہ سے آپ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔ اور اگر آپ پوش علاقے میں رہتے ہیں تو آپ لوگوں کے گھروں میں جا کر بھی ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں۔ جس میں آپ کی انویسٹمنٹ بالکل صفر ہے۔ جبکہ ہوم ٹیوشن سے آپ پیسے اس سے بھی زیادہ کمائیں گے۔
2. حمام یا ہیئر کٹنگ سیلون
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپے)(آمدنی فی ماہ = 15،000 سے 30،000 روپیہ)
ایک حجام کی دکان بنانے کے لئے بھی آپ کو زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس اگر آپ خوش قسمتی سے کم کرایہ پر کسی زیادہ آبادی کے قریب ایک دکان حاصل کرلیتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے. دکان پر کرایہ کرنے سے بھی پہلے پہلے آپ کو چاہیے کہ آپ ایک مناسب قسم کا تجربہ کار ہجام تلاش کریں۔ آپ 10 سے 15 ہزار روپے ماہوار تنخواہ میں ایک تجربہ کارہجام تلاش کر سکتے ہیں. یہ تنخواہ آپ نے ایک ماہ کام کرنے کے بعد دینی ہے۔ دکان کا ماہانہ کرایہ تقریبا 5 ہزار روپے ہو گا. 30 سے 40 ہزار روپے میں آپ دکان کے لئے ابتدائی طور پر ایک بڑی کرسی، دیوار پر ٹانگنے کے لئے دو شیشے ایک بڑا بینچ اور استعمال کے لئے دیگر اوزار شامل ہیں۔ اس کاروبار میں آپ ایک دن میں 2000 روپے تک کما سکتے ہیں۔ تمام اخراجات نکال کر گھر بیٹھے آپ کو ماہانہ 30 ہزار روپے تک بچ سکتے ہیں۔
3. فوٹو گرافی
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپے)(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ)
فوٹو گرافی ایک اور بہترین، کم سرمایہ سے شروع ہونے والا اور بہترین آمدنی کا کاروبار ہے. اگر آپ کا فوٹو گرافی کی طرف اچھا رجحان ہے تو آپ کو شروع میں صرف ایک اچھا کیمرے خریدنے کی ضرورت ہے. اگرچہ ایک اچھا پیشہ ورانہ کیمرے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے. لیکن آپ کو 50،000 روپے کے اندر بھی ایک مناسب یا استعمال شدہ پروفیشنل ڈی ایس ایل آر کیمرہ حاصل کرسکتے ہیں.
کیمرہ خریدنے کے بعد، آپ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کے طور پر ایسے لوگوں سے رابطہ کریں جن کے ہاں عنقریب کوئی شادی وغیرہ کا فنکشن ہونا ہو۔ اور ان سے ان کے فنکشن کی فوٹو گرافی کوریج کے لئے بات طے کر لیں۔ آغاز میں اپنے دوست احباب کے فنکشنز کو مفت سروسز بھی فراہم کرسکتے ہیں تاکہ آپ اپنے پورٹ فولیو بنا سکیں اور نئے گاہکوں کو دکھانے کے قابل ہوں.
یہاں میں آپ کو ایک نہایت پتے کی بات بتاتا ہوں کہ آپ اپنے شہر میں شادی کارڈ پرنٹ کرنے والوں سے رابطے میں رہیں۔ وہ آپ کو ایسے شادی کارڈوں کی ایک اضافی کاپی فراہم کر دیں گے، جو شادیاں عنقریب ہونی ہیں۔ ان کارڈز پر فون نمبر اور ایڈریس بھی موجود ہوتا ہے۔ آپ متعلقہ بندے سے بزریعہ فون یا بالمشافہ ملاقات کر سکتے ہیں۔
4. ویڈیو ایڈیٹنگ
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپیہ)
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ)
آپ اپنے اپنے گھر سے بھی اپنا ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں- آپ کو اس کاروبار کے لئے صرف دو چیزوں کی ضرورت ہے؛ ایک اچھا سا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اور دوسرے نمبر پر آپ کی اس کام میں مہارت. اس کام کے لئے ایک اچھا کمپیوٹر آپ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں مل جائےگا.
5. فوڈ سٹال
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 15،000 سے 40،000 روپیہ)(آمدنی فی ماہ = 35،000 سے 60،000 روپیہ)
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کاروبار کھانے کا ہے. اور کھانے کے کچھ کاروبار کرنے کے لئے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت بھی نہیں ہے. آپ نے بہت سے ایسے ریڑیوں والوں کو بھی دیکھا ہو گا۔ جو کہ صرف چاٹ یا سموسے یا دہی بھلے یا جوس بیچتے ہیں اور بڑے ہائی فائی ریسٹورانٹس سے زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں. آپ صرف دس ہزار روپے کے ساتھ بھی کھانے کا سٹال لگا سکتے ہیں۔ لیکن میرا مشورہ ہے۔ کہ آپ شیشے اور سٹین لیس سٹیل کے استعمال سے ایک خوبصورت سا سٹال تیار کروائیں جو کہ بیس ہزار روپے تک تیار ہو جائے گا۔ باقی تیس ہزار روپے سے آپ برتن، سٹاک اور دیگر سامان خرید سکتے ہیں۔ آپ بار بی کیو، بریانی، فروٹ چاٹ، آئس کریم، چکن سوپ یا سموسوں کا سٹال بنا سکتے ہیں۔ آپ اس کام سے فی دن 2000 روپے سے زائد منافع حاصل کرسکتے ہیں. دکان کے مقابلے میں کھانے کا سٹال کا کرایہ کافی کم ہوتا ہے۔ کسی مقبول اور بڑی مارکیٹ میں آپ کو کھانے کے سٹال کے لئے جگہ صرف 5000 سے 10000 روپے فی مہینہ میں لے سکتے ہیں اور کم اوسط مارکیٹ میں آپ کو2000 روپے ماہوار کرایہ میں بھی سٹال لگانے کی جگہ مل جائے گی۔ کھانے کی اشیاء آپ خود بھی بنا سکتے ہیں اور گھر سے تیار کروا کر بھی لا سکتے ہیں۔
6. ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 15،000 سے 30،000 روپے)
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ)
اگر آپ کمپیوٹر کی تعلیم اور ویب سائٹس دیویلپمنٹ کی مہارت رکھتے ہیں تو آپ گھر میں بیٹھ کر پیسے کما سکتے ہیں. اور اگر آپ ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ کا علم نہیں رکھتے تو آپ کسی بھی اچھے کالج سے چند ہزار فیس کے عوض تین ماہ کے مختصر دورانیہ میں یہ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کام کو سیکھنے کے بعد آپ کو ضرورت ہے صرف ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن کی. اپنی پروفائل کو فری لانس ویب سائٹس پر بنائیں اور لوگوں اور کمپنیوں کے لئے ویب سائٹ بنا کر پیسہ کمانا شروع کریں. آپ گوگل ایڈسینس کا استعمال کرکے اپنی ویب سائٹ بنا کر اس سے بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں.
7. گرافک ڈیزائننگ
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 30،000 سے 50،000روپے)(آمدنی فی ماہ = 25،000 سے 40،000 روپیہ)
گرافک ڈیزائن ایک پرانا لیکن ہمیشہ چلنے والا کاروبار ہے. ویب ڈیویلپمنٹ کی طرح آپ کو گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسے آپ چند ہزار روپے خرچ کر کے کسی بھی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس کام میں مہارت حاصل کرنے کے بعد آپ آن لائن فری لانسر کے طور پر شروع کر سکتے ہیں یا آپ پرنٹنگ کے میدان میں جا سکتے ہیں۔ تشہیر اور کاروباری برنٹنگ کے ساتھ ساتھ آپ بینر، بروشر،اشتہار، شادی کارڈز وغیرہ کی ڈیزائننگ شروع کرسکتے ہیں. کرایہ کی ایک سادہ دکان 10،000 سے زیادہ کی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو بیٹھنے کے چند کرسیاں، ایک میز، ایک کمپیوٹربمع پرنٹر اور ایک انٹرنیت کنکشن چاہیے۔ اور ان سب چیزوں پر 50 ہزار روپے سے زائد خرچ نہیں ہو گا۔
8. انٹرنیٹ کیفے
(سرمایہ کاری کی ضرورت ہے = 40،000 سے 50،000 روپیہ)(آمدنی فی ماہ = 20،000 سے 30،000 روپیہ)
اگر آپ کے علاقہ میں ایسے غریب لوگ کثرت سے ہیں جو اپنا ذاتی کمپیوٹر یا انٹرنیٹ افورڈ نہیں کر سکتے تو آپ اس کاروبار کو بھی شروع کر سکتے ہیں. ابتدائی طور پر آپ کرائے کی ایک دکان جو 5 ہزار روپے ماہوار سے زیادہ نہ ہو حاصل کریں۔ انٹرنیٹ کیفے شروع میں صرف 4 سے 5 کمپیوٹرز کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں جو آپ صرف 30،000 روپیوں میں خرید سکتے ہیں. اس کے علاوہ آپ کا ماہانہ خرچ صرف بجلی اور انٹرنیٹ کے بل کے سوا کچھ نہیں ہے. آپ آسانی سے انٹرنیٹ کیفے سے 1000 روپے فی دن سے کما سکتے ہیں. اعلی طبقہ کے علاقے میں آپ کو یہ کاروبار کبھی بھی شروع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ہر گھر میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے. آپ انٹرنیٹ کے ساتھ سکیننگ اور پرنٹنگ کی سہلت بھی اپنے گاہکوں کے لئے رکھ سکتے ہیں۔
9. ایزی لوڈ شاپ
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 30،000 سے 50،000 روپیہ)(آمدنی فی ماہ = 20،000 سے 30،000 روپیہ)
اس کاروبار کے لئے آپ کو کسی بھی شاپ کے باہر رکھنے کے لئے ایک کاؤنٹر کی جگہ کرایہ پر چاہیے۔ اگر آپ کے علاقہ میں دکانوں کے کرائے زیادہ نہیں ہیں تو آپ دکان بھی کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ جس میں آپ ایزی لوڈ کے ساتھ موبائل اسیسریز چارجر، ہیڈ فون وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ ڈبل سم والے کم قیمت دو موبائل خریدیں جن میں آپ ایزی لوڈ والی سمیں ڈالیں گے۔ ایزی لوڈ والی سمیں سپیشل ہوتی ہیں جو کہ کمپنی الگ سے فروخت کرتی ہے۔ ان میں بیلنس پری پیڈ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صرف ایک سادہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن حاصل کرنا ہے۔ جو کہ میموری کارڈ میں ڈیٹا بھرنے کے کام آئے گا۔
10۔ سبزی فروٹ کی دکان
(سرمایہ کاری کی ضرورت = 20،000 سے 50،000 روپے)(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 40،000 روپیہ)
سبزی اور فروٹ کی دکان کسی بھی ملک، کسی بھی علاقہ اور کسی بھی حالات میں ایک کامیاب کاروبار ہے۔ آپ کو صرف اپنے علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان تلاش کرنا ہوگی جس کا کرایہ کم از کم ہو. پاکستان میں عام طور پر آپ کو مہینے میں تقریبا 5 سے 10 ہزار کرایہ پر ایک چھوٹی سی دکان مل سکتی ہے. اس میں رکھنے کے لئے کسی فرنیچر یا دیگر سامان کی ضرورت نہیں۔ صرف آپ کو لکڑی کا ایک بڑا سا سٹینڈ چاہیے۔ جس کے اوپر آپ سبزیاں اور فروٹ رکھ سکیں۔ اس کے بعد آپ روزانہ صبح کے وقت مقامی سبزی فروٹ کی منڈی میں جائیں اور بولی دے کر سبزیاں اور فروٹ لے آئیں جنہیں آپ دن بھر اپنی دکان میں بیچیں اور اگلے دن دوبارہ تازہ مال لے آئیں۔ آپ دکان کے لئے سبزیوں کو 10،000 روپے یا اس سے کم میں بھی خرید سکتے ہیں۔ اور سبزی کے کام میں بعض اوقات 100٪ تک بھی منافع ہوتا ہے۔ صرف آپ کو یہ خیال رکھنا ہے کہ مال خراب نہ ہو اس لیے آپ اتنا ہی مال خریدیں جتنا آپ کا روزانہ بک جائے۔
میں آج ہی ایک پھل فروش سے ملا ہوں۔ جو کہ ریڑھی پر ایک وقت میں صرف ایک یا دو پھل فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے۔ کہ وہ روزانہ 5 سے 6 ہزار کا مال منڈی سے خریدتا ہے۔ اور اس کا روزانہ کا منافع تقریبا ایک ہزار روپیہ ہے۔
میں آج ہی ایک پھل فروش سے ملا ہوں۔ جو کہ ریڑھی پر ایک وقت میں صرف ایک یا دو پھل فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے۔ کہ وہ روزانہ 5 سے 6 ہزار کا مال منڈی سے خریدتا ہے۔ اور اس کا روزانہ کا منافع تقریبا ایک ہزار روپیہ ہے۔
یاد رکھیں کسی قسم کی کاروبار کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے. بلکہ شرم لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے میں ہے۔
اگر آپ کو ان میں سے کسی کاروبار کے متعلق کوئی معلومات چاہیے تو کمنٹس میں لکھیں۔
تو آپ کو ان میں سے کون سا کاروبار سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔ یا آپ کون سا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں؟
اگر آپ کو ان میں سے کسی کاروبار کے متعلق کوئی معلومات چاہیے تو کمنٹس میں لکھیں۔
تو آپ کو ان میں سے کون سا کاروبار سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔ یا آپ کون سا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں؟
No comments:
Post a Comment