ہمیں زندگی میں کئی دفعہ ایسے لوگ ملتے ہیں جن کی شکل ہم سے یا ہمارے کسی جاننے والے سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہوتی ہے۔ اور کئی بار تو کچھ لوگ آپس میں کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کے جڑواں لگتے ہیں۔ یہاں پر ہم آپ کو پاکستانی فلمی دنیا کے کچھ ایسے لوگ دکھائیں گے۔ جن کا چہرہ بالی وُوڈ یا ہالی وُوڈ کے فلمی ستاروں سے ملتا جلتا ہے۔
پاکستانی ستاروں کے ہم شکل |
نازیہ حسن اور انوشکا شرما
انوشکا شرما کو پہلی بار شاہ رخ خا ن کے ساتھ فلم رب نے بنادی جوڑی میں متعارف کرایا گیا تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ انوشکا کی شکل وصورت پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن سے بہت ملتی جلتی ہے۔ اس بارے میں انوشکا کا یہ کہنا ہے کہ مجھے کئی بار اس بات کا احساس دلایا گیا کہ مجھ میں نازیہ حسن کی مشابہت آتی ہے تو میں نے بہ طور خاص ان کی تصاویر نیٹ پر دیکھیں تو مجھے بھی یوں لگا کہ لوگ غلط نہیں کہتے۔ نازیہ حسن پاکستان کا فخر ہے۔ اگرچہ نازیہ حسن کی خوبصورتی مثالی تھی اور وہ انوشکا سے زیادہ خوبصورت تھی لیکن اس کا چہرہ انوشکا سے کافی ملتا جلتا ہے۔
صنم بلوچ اور انوشکا شرما
شمعون عباسی اور اکشے کمار
شمعون عباسی کا نہ صرف چہرہ اکشے کمار سے ملتا ہے بلکہ دونوں کی جسامت اور قد بھی ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہے۔ شمعوں عباسی بھی اکشے کمار کی طرح ایک مکمل ایکشن ہیرو لگتا ہے۔ شمعوں عباسی کا بھی یہ ماننا ہے کہ ان کی شکل اکشے کمار سے ملتی ہے۔
مہوش حیات اور نرگس ٖفخری
اگرچہ دونوں ہی خوبصورت ہیں لیکن ان کے چہرے کی خصوصیات خاص طور پر ناک اور گال بالکل ایک جیسے ہیں۔ کیا آپ کو ان دونوں میں کوئی فرق لگتا ہے؟
ہمایوں سعید اور اسد بشیر
صبا قمر اور رخسار رحمان
رخسار رحمان نے انڈین مووی "پی کے" میں پاکستانی ایمبیسی کی ملازمہ کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ہم شکل ہے۔
ثروت گیلانی اور کنگنا ریناٹ
نیلم منیر اور Cindy Crawford
عثمان خالد اور Orlando Bloom
پاکستانی اداکار عثمان خالد کی شکل برطانوی اداکار آرلینڈو بلوم سے بہت ملےی جلتی ہے۔ حتیٰ کہ شروع میں عثماں خالد کو پاکستان کا آرلینڈو بلوم بھی کہا جاتا تھا۔ ایک وقت تھا جب ان دونوں اداکاروں کے بالوں کا سٹائل بھی ایک جیسا ہی تھا۔ نیچے دی گئی تصویر میں آپ خود دیکھیں کہ ان کی مماثلت کس حد تک ہے۔
جویریہ عباسی اور سناکشی سنہا
سائرہ یوسف اور Pixie Lott
سائرہ اور پکسی دونوں کےچہرے کی بناوٹ اور مسکراہٹ بالکل ایک جیسی ہے۔ دونوں کے بالوں کو ایک جیسا رنگ دیا جائے تو فرق تلاش کرنا مشکل ہے۔
عینی جعفری اور Kristen Stewart
ساحر لودھی اور شاہ رخ خان
اور آخر میں ہم ذکر کریں گے پاکستانی شاہ رخ خان کی۔ ساحر لودھی کو پاکستانی شاہ رخ خان کے طور پر کافی شہرت ملی ہے۔ اس مماثلت میں قدرتی کے علاوہ ساحر لودھی کی اپنی کوششوں کا بھی کافی عمل دخل ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی طرح نظر آئیں۔
Photo Credit: Samaa TV |
اگر بالی وُوڈ کی بات کی جائے تو ونود سونو کی شکل امیتابھ بچن سے، زرین خان کی شکل کترینہ کیف سے اور ارباز خان کی شکل راجر فیڈرر سے حیران کن حد تک ملتی ہے۔
ان میں سے آپ کو سب سے زیادہ کون سے ہم شکل پسند آئے؟ یا آپ کو اس کے علاوہ بھی کوئی کسی پاکستانی مشہور شخصیت کا ہم شکل لگتا ہے تو کمینٹس میں ضرور لکھیں۔
No comments:
Post a Comment