Friday, December 15, 2017

WAPDA launches Mobile App for its Consumers to view Loadshedding Schedule and Bill Details


WAPDA has just launched a very useful mobile application which make electricity consumers to check Load-shedding Schedule and Billing Details. This app also allow its consumers to get estimated bill through bill estimator by just entering consumed units. You can also get duplicate bill of all electricity distribution companies on this app.
Currently this application is available only on Android mobiles. There are two different versions of this app is available on Play Store; Roshan Pakistan (English Version) and Roshan Pakistan (Urdu Version).


WAPDA Load Shedding Schedule

Users are able to view actual and planned load-shedding schedule of their area by entering meter reference number (which can be seen on the bill).

Billing Information

Users are also able to view billing details and duplicate bill of their electricity meter on this mobile application.
 

Bill Estimator

Users can also get estimated bill simply by entering consumed units.

Wednesday, December 13, 2017

Telenor offers Free Facebook, Whatsapp and Twitter

Telenor has launched free daily internet (Facebook, Whatsapp and Twitter) up to 100MB per day for its prepaid users.

How to Subscribe Free Daily Internet Offer of Telenor?

Dial # and get free 100MBs for Facebook, Whatsapp and Twitter everyday. This 100MB will expire everyday and you have to re-subscribe this offer daily. Third party and external links will be charged separately. Data usage above 100MBs will also be charged as per your package plan.




Sunday, December 10, 2017

10 Small Businesses you can start with Rs. 50,000 in Pakistan

دس چھوٹے کاروبار جو آپ پاکستان میں صرف 50 ہزار روپے کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں. 

کاروبار کرنے کی دو بڑی وجوہات ہوتی ہیں؛ پہلی یہ کہ آپ کو ملازمت پسند نہیں اور دوسری وجہ یہ ہے کہ آج کل ایک اچھی ملازمت کا ملنا بہت مشکل کام ہے۔ بہر حال وجہ جو بھی ہو، کاروبار کرنے کے بارے میں سوچنا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ ہماری یہ پوسٹ ان دوستوں کے لئے ہے جو کہ انتہائی کم سرمایہ کے ساتھ کاروبار کرنا چاہ رہے ہیں۔ وہ شروع میں کم مقدار میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کا بزنس آئیڈیا کام کرے گا یا نہیں. کم لاگت کے ساتھ شروع کریں اور اگر آپ کا آئیڈیا کارآمد ثابت ہوتا ہے تو آپ بعد میں اسے بڑھا سکتے ہیں. 

ایک نیا کاروبار شروع کرنا ہمیشہ ایک مشکل فیصلہ رہا ہے. ہمیشہ یاد رکھیں کہ ان کاروباروں کو کامیابی حاصل ہوتی ہے جو محنت اور لگن سے کیے جاتے ہیں. یہاں پر ہم آپ کے لئے دس ایسے کاروباری آئیڈیاز لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ جنہیں آپ پاکستان میں صرف 50 ہزار یا اس سے کم رقم سے بھی شروع کرسکتے ہیں. 

1. ہوم ٹیوشن

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 5،000 سے 20،000 روپے تک) 
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ) 
اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں اور خاص طور پر اگر آپ نے ریاضی یا سائنس مضامین کے ساتھ ڈگری حاصل کر رکھی ہے تو پھر اپنے گھر میں ٹیوشن سنٹر قائم کرنا ایک بہترین اور انتہائی منافع بخش کاروبار ہے۔ جسے آپ بغیر کسی سرمایہ کاری کے  بھی شروع کر سکتے ہیں۔ اپنے گھر کا ایک کمرہ اس کام کے لئے مختص کر دیں۔ اگر آپ 5 سے 10 ہزار روپیہ اپنے کاروبار کی پبلسٹی کے لئے خرچ کرتے ہیں تو یہ اور بھی اچھا ہے۔ ان پیسوں سے اپنے گھر کے باہر لگانے کے لئے ایک بورڈ یا ایک پینافلیکس بنوائیں اور کچھ اشتہارات بھی چھپوا لیں جنہیں آپ نزدیکی گھروں میں تقسیم بھی کر سکتے ہیں۔ اور گلی کوچوں میں دیواروں پر چسپاں بھی کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ ایک ماہ کے دوران بہت سے طالب علموں کو حاصل کرلیں گے. ایک یا دو ہزار روپے کا ایک وائٹ بورڈ خرید لیں۔ گھر میں پڑی اضافی کُرسیاں بچوں کے بیٹھنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کا بجٹ اجازت دے تو بچوں کے بیٹھنے کے لئے اچھی کوالٹی کی کرسیاں میز خرید لیں۔ ٹیوشن والے کمرے میں لگانے کے لئے کچھ چارٹس وغیرہ بھی خرید لیں۔ اگر آپ صرف ایک بچہ سے 1000 روپیہ چارج کرتے ہیں اور آپ کے پاس 30 بچے ہیں تو آپ صرف 3 سے 4 گھنٹے شام میں 30،000 ماہانہ تک کما سکتے ہیں. بچوں کی تعداد میں اضافہ سے آپ کی آمدن میں بھی اضافہ ہو گا۔ اور اگر آپ پوش علاقے میں رہتے ہیں تو آپ لوگوں کے گھروں میں جا کر بھی ٹیوشن پڑھا سکتے ہیں۔ جس میں آپ کی انویسٹمنٹ بالکل صفر ہے۔ جبکہ ہوم ٹیوشن سے آپ پیسے اس سے بھی زیادہ کمائیں گے۔

2. حمام یا ہیئر کٹنگ سیلون

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپے) 
(آمدنی فی ماہ = 15،000 سے 30،000 روپیہ) 
ایک حجام کی دکان بنانے کے لئے بھی آپ کو زیادہ سرمائے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس اگر آپ خوش قسمتی سے کم کرایہ پر کسی زیادہ آبادی کے قریب ایک دکان حاصل کرلیتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہے. دکان پر کرایہ کرنے سے بھی پہلے پہلے آپ کو چاہیے کہ آپ ایک مناسب قسم کا تجربہ کار ہجام تلاش کریں۔ آپ 10 سے 15 ہزار روپے ماہوار تنخواہ میں ایک تجربہ کارہجام تلاش کر سکتے ہیں. یہ تنخواہ آپ نے ایک ماہ کام کرنے کے بعد دینی ہے۔ دکان کا ماہانہ کرایہ تقریبا 5 ہزار روپے ہو گا. 30 سے 40 ہزار روپے میں آپ دکان کے لئے ابتدائی طور پر ایک بڑی کرسی، دیوار پر ٹانگنے کے لئے دو شیشے ایک بڑا بینچ اور استعمال کے لئے دیگر اوزار شامل ہیں۔ اس کاروبار میں آپ ایک دن میں 2000 روپے تک کما سکتے ہیں۔ تمام اخراجات نکال کر گھر بیٹھے آپ کو ماہانہ 30 ہزار روپے تک بچ سکتے ہیں۔  

3. فوٹو گرافی

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپے) 
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ) 
فوٹو گرافی ایک اور بہترین، کم سرمایہ سے شروع ہونے والا اور بہترین آمدنی کا کاروبار ہے. اگر آپ کا فوٹو گرافی کی طرف اچھا رجحان ہے تو آپ کو شروع میں صرف ایک اچھا کیمرے خریدنے کی ضرورت ہے. اگرچہ ایک اچھا پیشہ ورانہ کیمرے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے. لیکن آپ کو 50،000 روپے کے اندر بھی ایک مناسب یا استعمال شدہ پروفیشنل ڈی ایس ایل آر کیمرہ حاصل کرسکتے ہیں. 
کیمرہ خریدنے کے بعد، آپ ایک پروفیشنل فوٹوگرافر کے طور پر ایسے لوگوں سے رابطہ کریں جن کے ہاں عنقریب کوئی شادی وغیرہ کا فنکشن ہونا ہو۔ اور ان سے ان کے فنکشن کی فوٹو گرافی کوریج کے لئے بات طے کر لیں۔ آغاز میں اپنے دوست احباب کے فنکشنز کو مفت سروسز بھی فراہم کرسکتے ہیں تاکہ آپ اپنے پورٹ فولیو بنا سکیں اور نئے گاہکوں کو دکھانے کے قابل ہوں. 
یہاں میں آپ کو ایک نہایت پتے کی بات بتاتا ہوں کہ آپ اپنے شہر میں شادی کارڈ پرنٹ کرنے والوں سے رابطے میں رہیں۔ وہ آپ کو ایسے شادی کارڈوں کی ایک اضافی کاپی فراہم کر دیں گے، جو شادیاں عنقریب ہونی ہیں۔ ان کارڈز پر فون نمبر اور ایڈریس بھی موجود ہوتا ہے۔ آپ متعلقہ بندے سے بزریعہ فون یا بالمشافہ ملاقات کر سکتے ہیں۔

4. ویڈیو ایڈیٹنگ

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 40،000 سے 50،000 روپیہ) 
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ) 
آپ اپنے اپنے گھر سے بھی اپنا ویڈیو ایڈیٹنگ کا کام شروع کر سکتے ہیں- آپ کو اس کاروبار کے لئے صرف دو چیزوں کی ضرورت ہے؛ ایک اچھا سا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ اور دوسرے نمبر پر آپ کی اس کام میں مہارت. اس کام کے لئے ایک اچھا کمپیوٹر آپ کو 40 سے 50 ہزار روپے میں مل جائےگا.

5. فوڈ سٹال

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 15،000 سے 40،000 روپیہ) 
(آمدنی فی ماہ = 35،000 سے 60،000 روپیہ) 
پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول کاروبار کھانے کا ہے. اور کھانے کے کچھ کاروبار کرنے کے لئے بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت بھی نہیں ہے. آپ نے بہت سے ایسے ریڑیوں والوں کو بھی دیکھا ہو گا۔ جو کہ صرف چاٹ یا سموسے یا دہی بھلے یا جوس بیچتے ہیں اور بڑے ہائی فائی ریسٹورانٹس سے زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں. آپ صرف دس ہزار روپے کے ساتھ بھی کھانے کا سٹال لگا سکتے ہیں۔ لیکن میرا مشورہ ہے۔ کہ آپ شیشے اور سٹین لیس سٹیل کے استعمال سے ایک خوبصورت سا سٹال تیار کروائیں جو کہ بیس ہزار روپے تک تیار ہو جائے گا۔ باقی تیس ہزار روپے سے آپ برتن، سٹاک اور دیگر سامان خرید سکتے ہیں۔ آپ بار بی کیو، بریانی، فروٹ چاٹ، آئس کریم، چکن سوپ یا سموسوں کا سٹال بنا سکتے ہیں۔  آپ اس کام سے فی دن 2000 روپے سے زائد منافع حاصل کرسکتے ہیں. دکان کے مقابلے میں کھانے کا سٹال کا کرایہ کافی کم ہوتا ہے۔ کسی مقبول اور بڑی مارکیٹ میں آپ کو کھانے کے سٹال کے لئے جگہ صرف 5000 سے 10000 روپے فی مہینہ میں لے سکتے ہیں اور کم اوسط مارکیٹ میں آپ کو2000 روپے ماہوار کرایہ میں بھی سٹال لگانے کی جگہ مل جائے گی۔ کھانے کی اشیاء آپ خود بھی بنا سکتے ہیں اور گھر سے تیار کروا کر بھی لا سکتے ہیں۔ 

6. ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 15،000 سے 30،000 روپے) 
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 50،000 روپیہ) 
اگر آپ کمپیوٹر کی تعلیم اور ویب سائٹس دیویلپمنٹ کی مہارت رکھتے ہیں تو آپ گھر میں بیٹھ کر پیسے کما سکتے ہیں. اور اگر آپ ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ کا علم نہیں رکھتے تو آپ کسی بھی اچھے کالج سے چند ہزار فیس کے عوض تین ماہ کے مختصر دورانیہ میں یہ سیکھ سکتے ہیں۔ اس کام کو سیکھنے کے بعد آپ کو ضرورت ہے صرف ایک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن کی. اپنی پروفائل کو فری لانس ویب سائٹس پر بنائیں اور لوگوں اور کمپنیوں کے لئے ویب سائٹ بنا کر پیسہ کمانا  شروع کریں. آپ گوگل ایڈسینس کا استعمال کرکے اپنی ویب سائٹ بنا کر اس سے  بھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں. 

7. گرافک ڈیزائننگ

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 30،000 سے 50،000روپے) 
(آمدنی فی ماہ = 25،000 سے 40،000 روپیہ) 
گرافک ڈیزائن ایک پرانا لیکن ہمیشہ چلنے والا کاروبار ہے. ویب ڈیویلپمنٹ کی طرح آپ کو گرافک ڈیزائننگ سیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جسے آپ چند ہزار روپے خرچ کر کے کسی بھی کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس کام میں مہارت حاصل کرنے کے بعد آپ آن لائن فری لانسر کے طور پر شروع کر سکتے ہیں یا آپ پرنٹنگ کے میدان میں جا سکتے ہیں۔ تشہیر اور کاروباری برنٹنگ کے ساتھ ساتھ آپ بینر، بروشر،اشتہار، شادی کارڈز وغیرہ کی ڈیزائننگ شروع کرسکتے ہیں. کرایہ کی ایک سادہ دکان 10،000 سے زیادہ کی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو بیٹھنے کے چند کرسیاں، ایک میز، ایک کمپیوٹربمع پرنٹر اور ایک انٹرنیت کنکشن چاہیے۔ اور ان سب چیزوں پر 50 ہزار روپے سے زائد خرچ نہیں ہو گا۔ 

8. انٹرنیٹ کیفے

(سرمایہ کاری کی ضرورت ہے = 40،000 سے 50،000 روپیہ) 
(آمدنی فی ماہ = 20،000 سے 30،000 روپیہ) 
اگر آپ کے علاقہ میں ایسے غریب لوگ کثرت سے ہیں جو اپنا ذاتی کمپیوٹر یا انٹرنیٹ افورڈ نہیں کر سکتے تو آپ اس کاروبار کو بھی شروع کر سکتے ہیں. ابتدائی طور پر آپ کرائے کی ایک دکان جو 5 ہزار روپے ماہوار سے زیادہ نہ ہو حاصل کریں۔ انٹرنیٹ کیفے شروع میں صرف 4 سے 5 کمپیوٹرز کے ساتھ شروع کر سکتے ہیں جو آپ صرف 30،000 روپیوں میں خرید سکتے ہیں. اس کے علاوہ آپ کا ماہانہ خرچ صرف بجلی اور انٹرنیٹ کے بل کے سوا کچھ نہیں ہے. آپ آسانی سے انٹرنیٹ کیفے سے 1000 روپے فی دن سے کما سکتے ہیں.  اعلی طبقہ کے علاقے میں آپ کو یہ کاروبار کبھی بھی شروع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ ہر گھر میں انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے. آپ انٹرنیٹ کے ساتھ سکیننگ اور پرنٹنگ کی سہلت بھی اپنے گاہکوں کے لئے رکھ سکتے ہیں۔

9. ایزی لوڈ شاپ

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 30،000 سے 50،000 روپیہ) 
(آمدنی فی ماہ = 20،000 سے 30،000 روپیہ) 
اس کاروبار کے لئے آپ کو کسی بھی شاپ کے باہر رکھنے کے لئے ایک کاؤنٹر کی جگہ کرایہ پر چاہیے۔ اگر آپ کے علاقہ میں دکانوں کے کرائے زیادہ نہیں ہیں تو آپ دکان بھی کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ جس میں آپ ایزی لوڈ کے ساتھ موبائل اسیسریز چارجر، ہیڈ فون وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ ڈبل سم والے کم قیمت دو موبائل خریدیں جن میں آپ ایزی لوڈ والی سمیں ڈالیں گے۔ ایزی لوڈ والی سمیں سپیشل ہوتی ہیں جو کہ کمپنی الگ سے فروخت کرتی ہے۔ ان میں بیلنس پری پیڈ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صرف ایک سادہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کنکشن حاصل کرنا ہے۔ جو کہ میموری کارڈ میں ڈیٹا بھرنے کے کام آئے گا۔

10۔ سبزی فروٹ کی دکان

(سرمایہ کاری کی ضرورت = 20،000 سے 50،000 روپے) 
(آمدنی فی ماہ = 30،000 سے 40،000 روپیہ) 
سبزی اور فروٹ کی دکان کسی بھی ملک، کسی بھی علاقہ اور کسی بھی حالات میں ایک کامیاب کاروبار ہے۔ آپ کو صرف اپنے علاقے میں ایک چھوٹی سی دکان تلاش کرنا ہوگی جس کا کرایہ کم از کم ہو. پاکستان میں عام طور پر آپ کو مہینے میں تقریبا 5 سے 10 ہزار کرایہ پر ایک چھوٹی سی دکان مل سکتی ہے. اس میں رکھنے کے لئے کسی فرنیچر یا دیگر سامان کی ضرورت نہیں۔ صرف آپ کو لکڑی کا ایک بڑا سا سٹینڈ چاہیے۔ جس کے اوپر آپ سبزیاں اور فروٹ رکھ سکیں۔ اس کے بعد آپ روزانہ صبح کے وقت مقامی سبزی فروٹ کی منڈی میں جائیں اور بولی دے کر سبزیاں اور فروٹ لے آئیں جنہیں آپ دن بھر اپنی دکان میں بیچیں اور اگلے دن دوبارہ تازہ مال لے آئیں۔ آپ دکان کے لئے سبزیوں کو 10،000 روپے یا اس سے کم میں بھی خرید سکتے ہیں۔ اور سبزی کے کام میں بعض اوقات 100٪ تک بھی منافع ہوتا ہے۔ صرف آپ کو یہ خیال رکھنا ہے کہ مال خراب نہ ہو اس لیے آپ اتنا ہی مال خریدیں جتنا آپ کا روزانہ بک جائے۔
میں آج ہی ایک پھل فروش سے ملا ہوں۔ جو کہ ریڑھی پر ایک وقت میں صرف ایک یا دو پھل فروخت کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے۔ کہ وہ روزانہ 5 سے 6 ہزار کا مال منڈی سے خریدتا ہے۔ اور اس کا روزانہ کا منافع تقریبا ایک ہزار روپیہ ہے۔

یاد رکھیں کسی قسم کی کاروبار کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے. بلکہ شرم لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے میں ہے۔

اگر آپ کو ان میں سے کسی کاروبار کے متعلق کوئی معلومات چاہیے تو کمنٹس میں لکھیں۔

تو آپ کو ان میں سے کون سا کاروبار سب سے زیادہ پسند آیا ہے ۔ یا آپ کون سا کاروبار شروع کرنا چاہ رہے ہیں؟

Sunday, November 19, 2017

Unlimited Free Whatsapp Calls, Messages and Videos on Zong


Zong has announced an un-paralleled offer for its data users. Its customers can now enjoy unlimited access to WhatsApp for absolutely no charge.

Through this offer Zong 4G has catered to the ever-growing data needs of its new-age customers. By providing free access to all WhatsApp services, Zong 4G allows its customers to stay connected and make unlimited calls through WhatsApp, to all networks, anywhere in the world, even without any balance. The offer extends to both video and voice calls and further includes multimedia sharing/downloading, voice and text messages, through one of the most widely used smartphone applications in the world.

How to avail this offer

Any Postpaid, Prepaid, Internet SIM or Mobile Broadband subscriber can simply dial *247# to start availing this service. After activation, all WhatsApp services continue free of charge, without any data caps or limits, till the continuation of the offer.



free-whatsapp
Unlimited free Whatsapp calls 

Monday, October 2, 2017

5 Best Wedding Dance Videos

Like many other wedding functions, a new trend of dance performances on wedding, inspired by Bollywood, has already been evolved in India and now also being adopted by so-called elite class in Pakistan. it is also very popular among Pakistani and Indian families living abroad e.g. USA, England, Australia and Europe. Earlier these dance functions were separately arranged for girls and boys but now these dance functions are organized and attended by whole families. And in most cases performers are not professional dancers but sisters, cousins and friends of the bride or groom.

Here is a selection of 5 of the best wedding or mehndi dances.

First Dance Video



2nd Dance Video


3rd Dance Video


4th Wedding Dance Video


And the last but not least


Which of the above videos you like most?

Sunday, August 27, 2017

Degree Options for Students after FSc Pre Engineering

Now a days engineering has many branches. You can choose any engineering, technical or science degree if you fulfills requisite merit requirements. But always keep in mind that every engineering branch has its own working environments e.g. a software engineer works in offices while a mining engineer works in hard areas. So select an engineering type which best suits your aptitude.
engineering-degrees


1. CIVIL ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign
2. ELECTRICAL ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign
3. CHEMICAL ENGINEERING
4. ENVIRONMENTAL SCIENCES AND ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign

5. SOFTWARE ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign,
6. BUILDING AND ARCHITECTURAL ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign
7. GEOLOGICAL ENGINEERING
    scope in government, private sec, foreign
8. INDUSTRIAL ENGINEERING
    scope in private sec, foreign
9. MECHATRONICS AND CIVIL ENGINEERING
    scope in private sec, foreign
10. MECHANICAL ENGINEERING
      scope in private sec, foreign
11. MINING ENGINEERING
      scope in private sec, foreign
12. METALLURGICAL AND MATERIAL ENGINEERINGS
      scope in private sec, foreign
13. PETROLEUM AND GAS ENGINEERING
     scope in government, private sec, foreign
14. COOL ENGINEERING
      scope in government, private sec, foreign
15. POLYMER ENGINEERING
      private sector, foreign countries
16. TRANSPORTATION ENGINEERING
      scope in government, private sec, foreign
17. BE ARCHITECTURE
      scope in government, private sec, foreign
18. PRODUCTION AND INDUSTRIAL DESIGN
      scope in private sec
19. BE TEXTILE DESIGN
      scope in private sec,
20. BS IN COMPUTING AND DATA SCIENCE
      scope in government, private sec, foreign
21. BACHELOR OF INTERIOR DESIGN
      scope in private sec, foreign
22. BACHELOR OF GRAPHIC DESIGN
      scope in private sec,
23. BACHELOR OF TEXTILE AND TECHNOLOGY MANAGEMENT
      scope in private sec, foreign
24. BS AVIATION MANAGEMENT
      scope in government, private sec, foreign
25. BS AIRCRAFT MANAGEMENT AND ENGINEER TECHNOLOGY
      scope in government, private sec, foreign
26. BS ENERGY ENGINEERING
      scope in private sec, foreign
27. BS MATHEMATIC
      scope in government, private sec, foreign, 100% surety of job
28. BS STATISTICS
      scope in government, private sec, foreign, 100% surety of job,
29. BS COMPUTER SCIENCE
      scope in government, private sec, foreign
30. BS TECHNICAL EDUCATION
      scope in government, private sec, foreign

Degree Options for Medical Students after F.Sc. Pre Medical

Every students who study medical in F.Sc. wants to be an MBBS Doctor but the seats are limited and the merit for MBBS is high. So don't limit yourself to only one degree as there are many other options which are also very much career oriented. Merit of these degrees is comparatively low. These degrees may get you a job better than an MBBS degree. So consider taking admission in any of the following degree programs after your FSc Pre Medical.
medical-degrees

MEDICAL RELATED DEGREE PROGRAMS
1. MBBS
2. BDS
    self-practice, job
3. DVM
    scope in foreign countries
4. PHARMA D
    scope in the private sector, pharmaceutical industry, self-business

5. BACHELOR OF SCIENCE from UHS
    scope in government, private sec
6. BS HONOR OPHTHALMOLOGY (KE)
    the scope of government, private sec, self-practice, best for female students
7. BS HONORS OPTOMETRY AND ORTHOPTICS
    scope in government, private sec, self-practice, best for female students 
8. BS NURSING
    only for female students
9. BS HONORS PEDIATRIC MEDICINE
    scope in government, private sec, self-practice
10. DOCTOR OF PHYSIOTHERAPY
      scope in private sec, self-practice
11. BS HONORS BIOTECHNOLOGY
12. BS HONORS BIOINFORMATICS AND BIOTECHNOLOGY.
13. BS HONORS BOTANY
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs
14. BS MICROBIOLOGY
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs, labs
15. BS HONORS ZOOLOGY
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs
16. BS HONORS FOOD SCIENCE
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs
17. BS HONORS NUTRITION
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs
18. BS MEDICAL NUTRITION AND DIETETICS
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs, self-consultancy
19. BS FOOD SCIENCE AND HUMAN NUTRITION
      scope in government, private sec, teaching, administration, research jobs, self-consultancy
20. BS PHARMACEUTICAL CHEMISTRY
      scope in private sec, manufacturing jobs
21. BS PHARMACOLOGY
      scope in government and private sec, manufacturing jobs
22. BS HONORS MEDICAL IMAGING AND TECHNOLOGY
      scope in government and private sec, 100% surety of job,
23. BS EMERGENCY AND INTENSIVE CARE SCIENCE
      scope in government sec,
24. BS MEDICAL LABORATORY TECHNOLOGY
      scope in government, private sec, self lab
25. BS HONORS DENTAL TECHNOLOGY
26. BS HONORS DENTAL HYGIENIC
      scope in government, private sec, self-clinic
27. BS HONORS CARDIAC PER-FUSIONS
      scope in government, private sec
28. BS HONORS OPERATION THEATER TECHNOLOGY
      scope in government sec, private sec
29. BS RESPIRATORY THERAPY
      scope in government sec
30. BS HONORS ORTHOPEDIC MEDICINE
      self-clinic
31. BS HONORS IMAGING TECHNOLOGY AND RADIOGRAPHY
      scope in government, private sec,
32. BS MEDICAL IMAGING AND ULTRASONOGRAPHY
      scope in government, private sec
33. BS ANESTHESIA TECHNOLOGY
      scope in government, private sec
34. BS APPLIED MOLECULAR BIOLOGY AND FORENSIC SCIENCES
      scope in government sec, private, self-lab
35. BS CLINICAL PHYCOLOGY
      scope in government, private sec, practice
36. BS MICROBIOLOGY AND MOLECULAR GENETICS
      scope in government, private sec

AGRICULTURE AND LIFE SCIENCE RELATED DEGREE PROGRAMS
1. B.Sc. HONORS AGRICULTURE MAJOR PLANT SCIENCE
2. B.Sc. HONORS AGRICULTURAL AND RESOURCE ECONOMICS
3. BS SUPPLY CHAIN MANAGEMENT
4. BS INTEGRATED AGRICULTURAL MANAGEMENT
5. BS AGRICULTURE (PLANT PATHOLOGY)
6. BS AGRICULTURE (HORTICULTURE)
7. BS AGRICULTURE ( FOOD SCIENCE AND TECHNOLOGY)
8. BS AGRICULTURE (ENTOMOLOGY)
9. B.Sc. HONORS FOOD SCIENCE AND TECHNOLOGY
10. BS HONORS ANIMAL SCIENCES
11. BS LIFE SCIENCE AND BUSINESS MANAGEMENT
12. BS ANIMAL PRODUCTION AND TECHNOLOGY
13. BS ANIMAL NUTRITION
14. BS DAIRY FORMING
15. BS MEAT SCIENCE AND TECHNOLOGY
16. BS HONORS BIOLOGICAL SCIENCE
17. BS ENVIRONMENTAL SCIENCE
18. BS DAIRY TECHNOLOGY
19. BS POULTRY TECHNOLOGY
20. BS BEE FORMING
21. BS FISHING AND WILDLIFE

Note: Education in Agriculture and Life Sciences will also get you a lot of opportunities in both public and private sector. These are also professions in demand in various foreign countries. You may also get PhD scholarships.

Saturday, August 26, 2017

یونیورسٹیز میں ایڈمشن کے لئے چند انتہائی اہم نکات


عام طور پر میڈیکل کے طلبہ سمجھتے ہیں کہ میڈیکل میں ایم  بی بی ایس، ڈی وی ایم، بی ڈی ایس اور فارما ڈی کے علاوہ آپشنز نہیں۔ جبکہ انجینرنگ کے طلبہ بھی متعدد اہم ڈگریوں اور ان کے سکوپ سے بے خبر ہو تے ہیں۔ اور بعض اوقات کئی نہایت ہونہار طالبعلم معلومات نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم آگے نہیں بڑھا سکتے یا  ایک اچھی ڈگری میں داخلہ نہیں لے پاتے۔


 ذیل میں مختلف ضروری معلومات کے ساتھ یہ بتایا گیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے کیا کیا آپشنز موجود ہیں۔ پوسٹ کو آخری سطر تک پڑھنا مفید ہوگا کیونکہ یہ پوسٹ آپ کے مستقبل سے متعلق ہے۔ داخلہ لیتے وقت چند باتوں کو ملحوظ رکھیں۔
1۔ پرائیویٹ یونیورسٹیز پر سرکاری یونیورسٹیز کو ہمیشہ ترجیح دیں۔ خواہ آپ پرائیویٹ یونیورسٹی کے اخراجات اٹھا سکتے ہوں کیونکہ سرکاری یونیورسٹیز کا متبادل کبھی بھی پرائیویٹ سیکٹر نہیں ہو سکتا۔
2۔ کوشش کریں کہ آپکا ایڈمیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہو۔ سب کیپمس میں داخلہ ہرگز نہ لیں البتہ  پنجاب یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یو ای ٹی کے سب کیمپسس ایچ ای سی کے معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ ایچ ای سی نے متعدد سب کیمپسس بند کر دیے ہیں کیونکہ ان کے پاس مقررہ معیار کی  فکیلٹی اور انفرا سٹرکچر موجود نہیں۔
3۔ مرجنگ ڈگریز کی طرف نہ جائیں۔یورپ کو دیکھ کر ہمارے ہاں ایسی ڈگریاں متعارف کروائی گئی ہیں جن میں ایک سے زیادہ شعبوں اور کورسسز کو مرج کر دیا گیا ہے۔فی الحال پاکستان میں ان کا سکوپ نہیں۔


4۔ میڈیکل کے طلبہ ٹیکینکل فیلڈز کا انتخاب کریں۔
5۔ بڑے شہروں میں موجود یونیورسٹیز کا میرٹ بھی عموما زیادہ ہوتا ہے۔ دوسرے شہروں میں یا دور دراز قائم یونیورسٹیز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں۔ لیکن  کسی بھی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بھی ضرور مد نظر رکھیں۔
6۔ ایسی یونیورسٹیز سے اجتناب کریں  جہاں پر تعلیم سے زیادہ سیاست کا رنگ ہو۔
7۔ بلوچستان کے سٹوڈنٹس کے لیے پاکستان کے ہریونیورسٹی میں مخصوص داخلہ کوٹہ اور سکالرشپس بھی ہیں. اورپنجاب کی یونیورسٹیز میں ہر ڈیپارٹمنٹ میں بلوچستان کے ایک سٹوڈنٹ کو فری تعلیم دیجاتی ہے.
8۔ ایسا پروگرام چنیں جس میں ترقی کے امکانات زیادہ ہوں ۔
9۔ آج کل مختلف ملکی اور غیر ملکی ادارے سکالرشپس بھی آفر کرتے ہیں۔ جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
10۔ بیرون ملک  تعلیم بھی ایک آپشن ہے۔ اور وہاں کے  اخراجات نھی بعض اوقات طلباء خود ہی برداشت کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں کیونکہ کئی ممالک میں پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت بھی مل جاتی ہے۔
11۔ اچھی طرح تسلی کر لیں کہ جس یونیورسٹی میں آپ داخلہ لینے جا رہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی،  اور یونیورسٹی کا وہ کیمپس اور یہ ڈگری پروگرام متعلقہ اداروں جیسا کہ ایچ ای سی، پی ای سی  یا پی ایم ڈی سی وغیرہ سے منظور شدہ ہے۔

Thursday, August 24, 2017

ہندو شاعرہ کی اسلام کی ایسی مدح سرائی کہ آپ سن کر حیران رہ جائیں

لتا  حیا   ایک مشہور  اُردو  شاعرہ،  اداکارہ اور سماجی کارکن ہیں۔ اُن کا تعلق جے پور (انڈیا) کی ایک برہمن ہندو فیملی سے ہے۔ لیکن جیسا کہ وہ  بتاتی ہیں کہ وہ اسلام سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور انہوں نے اسلام سے بہت کچھ سیکھا ہے۔  نیچے ان کی دو نظموں کی ویڈیو دی گئی ہے۔ جن میں وہ  نہایت خوبصورت انداز میں اسلام کی ثناء خوانی کر رہی ہیں۔ اہل ہنود کی شاعری میں اسلام کی حقانیت،نبی آخر الزمان سے محبت اور اہلبیت سے عقیدت کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ رویہ عمومی رویہ نہیں ہے بلکہ صرف ان ہندو اہل قلم کا ہے جن کو قلم کی اور ضمیر کی روشنی ملی ہوئی ہے۔

 ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک اس بہن کو اسلام قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اگر آپ کو یہ ویڈیو پسند آئے تو اس پیج کو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائیں۔ شکریہ

پہلی نظم 
کسی مظلوم کے دل کی  صدا کو یاد کر لینا
کسی بھی ظلم سے پہلے سزا کو یاد کر لینا
بُرا جب وقت آتا ہے تو رب کو یاد کرتے ہو
کبھی اچھی گھڑی میں بھی خدا کو یاد کر لینا
حقوق عورت کے مردوں سے ہیں کیا یہ جاننا ہے تو
کلام اللہ کی سورۃ نساء کو یاد کر لینا

کبھی سوچا ہے تم کو لوگ اچھا کیوں نہیں کہتے
کبھی تنہائی میں اپنی خطا کو یاد کر لینا
اگر غافل ہے تو انجام سےاپنے اے اسرائیل
تو قوم لوط اور قوم سبا کو یاد کر لینا
دعا کو ہاتھ جب اٹھیں تو بس اتنی گزارش ہے
کرو جب یاد اپنوں کو حیا کو یاد کر لینا



دوسری  نظم 
جو انسان کو جینے کا انداز سیکھاتا ہے
سانسوں کی آمد کا گہرا راز بتاتا ہے
جو یہ کہتا ہے دنیا کیسے ایجاد ہوئی
اک غلطی سے خارج آدم کی فریاد ہوئی
جو یہ کہتا ہے دنیا کو ایک سفر سمجھو
اپنے ہونے میں اللہ کی صرف رضا سمجھو
جو یہ کہتا ہے کہ جو کچھ بھی ہے فانی ہے
کہتے ہیں ہم جسے قیامت وہ تو آنی ہے
کیسے ہو گی صبح کیسے شام بتاتا ہے
وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہلاتا ہے
۔۔۔۔





Sunday, August 20, 2017

Bollywood Heroes who have surprisingly Short Height


Generally, people thought that showbiz heroes have tall heights but it is not true as for as Bollywood is concerned. Because there are many top heroes who are short in height but they are ruling the Indian film industry. If any one thinks about Hollywood stars and their heights, most of the people will guess about 6 feet, that is not true for many male actors. 
Aamir Khan, Shahrukh Khan, Salman Khan and Saif Ali Khan are all five foot-something and proud of it. And they have proved that height is not a hurdle in your way of success. Aamir Khan is one of the shortest Bollywood heroes who have delivered many huge box-office hits. They never think of being a few inches taller. So now you would surely not gauge a man's success with his height, would you?

Here are some shortest heroes in Bollywood, who made big on screen.

Aamir Khan

Height: 5 ft 6 inches
We all are aware of the acting proficiency of Mr. Perfectionist. Even though he might be average heighted but his talent is immeasurable. He has delivered many block buster movies. He is loved by millions of people.
aamir-khan-height
Aamir Khan Height

Kunal Khemu

Height: 5 ft 5 inches
kunal-height
Kunal Khemu Height

Arshad Warsi

Height: 5 ft 5 inches
Arshad Warsi aka Circuit is another celebrity in the list with a short height. This makes you say 'Does height really matter?
warsi-height
Arshad Warsi Height

Nawazuddin Siddiqui

Height: 5ft 6 inches
Acting skills of Nawazuddin Siddiqui are so natural and he has delivered such fantastic performances that one doesn’t bother to find out his height. He is a perfect example that one shouldn’t be judged by just appearances. 
Nawazuddin Siddiqui Height

Salman Khan

Height: 5 ft 7 inches.
The Dabang Khan has a magnanimous persona and his short height has never been an issue. No matter how short, he is undoubtedly one of the most popular Bachelor in Bollywood.
salman-height
Salman Khan Height

Shahrukh Khan

Height: 5 ft 7 inches.
He is King of Bollywood. He is not too high with measuring tapes but his talent makes him a star high up in the sky.
shahrukh-khan-height
Shah Rukh Khan Height

Saif Ali Khan

Height: 5 ft 7 inches
The Nawab of Bollywood, Saif Ali Khan’s stylish persona and acting has always overpowered his height and no one even notice him being short-heighted.
saif-ali-khan-height
Saif Ali Khan Height

Varun Dhawan

Height: 5 ft 7 inches
Varun Dhawan is not very tall but he is yet another perfect star of Indian film industry.
Varun Dhawan Height

If you think that any information given here is wrong or you want to add something, please comment.

Friday, August 18, 2017

پاکستانی فلمی ستاروں کے ہم شکل

ہمیں زندگی میں کئی دفعہ ایسے لوگ ملتے ہیں جن کی شکل ہم سے یا ہمارے کسی جاننے والے سے بہت زیادہ ملتی جلتی ہوتی ہے۔  اور کئی بار تو کچھ لوگ آپس میں کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود بھی ایک دوسرے کے جڑواں لگتے ہیں۔ یہاں پر ہم آپ کو پاکستانی فلمی دنیا کے کچھ ایسے لوگ دکھائیں گے۔ جن کا چہرہ بالی وُوڈ  یا  ہالی وُوڈ  کے فلمی ستاروں سے ملتا جلتا ہے۔
actors-looks-alike
پاکستانی ستاروں کے ہم شکل

نازیہ حسن اور انوشکا شرما

انوشکا شرما کو پہلی بار شاہ رخ خا ن کے ساتھ فلم رب نے بنادی جوڑی میں متعارف کرایا گیا تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ انوشکا کی شکل وصورت پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن سے بہت ملتی جلتی ہے۔ اس بارے میں انوشکا کا یہ کہنا ہے کہ مجھے کئی بار اس بات کا احساس دلایا گیا کہ مجھ میں نازیہ حسن کی مشابہت آتی ہے تو میں نے بہ طور خاص ان کی تصاویر نیٹ پر دیکھیں تو مجھے بھی یوں لگا کہ لوگ غلط نہیں کہتے۔ نازیہ حسن پاکستان کا فخر ہے۔  اگرچہ نازیہ حسن کی خوبصورتی مثالی تھی اور وہ انوشکا سے زیادہ خوبصورت تھی لیکن اس کا چہرہ انوشکا سے کافی ملتا جلتا ہے۔

صنم بلوچ اور انوشکا شرما

انوشکا شرما  اور پاکستانی اداکارہ صنم بلوچ بھی ہم شکل ہیں۔

شمعون عباسی  اور  اکشے کمار

شمعون عباسی کا نہ صرف چہرہ اکشے کمار سے ملتا ہے بلکہ دونوں کی جسامت اور قد بھی ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہے۔ شمعوں عباسی بھی اکشے کمار کی طرح ایک مکمل ایکشن ہیرو لگتا ہے۔ شمعوں عباسی کا بھی یہ ماننا ہے کہ ان کی شکل اکشے کمار سے ملتی ہے۔

مہوش حیات اور نرگس ٖفخری

اگرچہ دونوں ہی خوبصورت ہیں لیکن ان کے چہرے کی خصوصیات خاص طور پر ناک اور گال بالکل ایک جیسے ہیں۔  کیا آپ کو ان دونوں میں کوئی فرق لگتا ہے؟

ہمایوں سعید اور اسد  بشیر

پاکستان کے صف اول کے اداکار کی شکل مشہور اداکارہ وینا ملک کے خاوند اسد بشیر سے بہت ملتی ہے۔

صبا قمر اور رخسار رحمان

رخسار رحمان نے انڈین مووی  "پی کے" میں پاکستانی ایمبیسی کی ملازمہ کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ہم شکل ہے۔

ثروت گیلانی اور کنگنا   ریناٹ

یہ دونوں اداکارائیں چہرے کی بناوٹ اور بالوں کے سٹائل کی وجہ سے ہم شکل لگتی ہیں۔

نیلم منیر اور  Cindy Crawford

نیلم منیر  کی شکل امریکی ماڈل اور اداکارہ سنڈی کرافرڈ سے کافی مماثلت رکتی ہے۔

عثمان خالد اور  Orlando Bloom

پاکستانی اداکار عثمان خالد کی شکل برطانوی اداکار آرلینڈو بلوم سے بہت ملےی جلتی ہے۔ حتیٰ کہ شروع میں عثماں خالد کو پاکستان کا آرلینڈو بلوم بھی کہا جاتا تھا۔ ایک وقت  تھا جب ان دونوں اداکاروں کے بالوں کا سٹائل بھی ایک جیسا ہی تھا۔ نیچے دی گئی تصویر میں آپ خود دیکھیں کہ ان کی مماثلت کس حد تک ہے۔

جویریہ عباسی اور سناکشی سنہا

دونوں اداکاراؤں کی شکل و صورت ایک دوسری سے ملتی جلتی ہے۔

سائرہ یوسف اور   Pixie Lott

سائرہ اور پکسی دونوں کےچہرے کی بناوٹ اور مسکراہٹ بالکل ایک جیسی ہے۔ دونوں کے بالوں کو ایک جیسا رنگ دیا جائے تو فرق تلاش کرنا مشکل ہے۔

عینی جعفری اور  Kristen Stewart

عینی جعفری اور امریکن اداکارہ کرسٹین سٹیوارٹ کے چہروں کی خصوصیات میں سے بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔

ساحر لودھی اور شاہ رخ خان

اور آخر میں ہم ذکر کریں گے پاکستانی شاہ رخ خان کی۔  ساحر لودھی کو پاکستانی شاہ رخ خان کے طور پر کافی شہرت ملی ہے۔ اس مماثلت میں قدرتی کے علاوہ ساحر لودھی کی اپنی کوششوں کا بھی کافی عمل دخل ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی طرح نظر آئیں۔



Photo Credit: Samaa TV
اگر بالی وُوڈ کی بات کی جائے تو ونود سونو کی شکل امیتابھ بچن  سے، زرین خان کی شکل کترینہ کیف سے اور ارباز خان کی شکل راجر فیڈرر سے حیران کن حد تک ملتی ہے۔
ان میں سے آپ کو سب سے زیادہ کون سے ہم شکل پسند آئے؟ یا آپ کو اس کے علاوہ بھی کوئی کسی پاکستانی مشہور شخصیت کا ہم شکل لگتا ہے تو کمینٹس میں ضرور لکھیں۔

Sunday, August 13, 2017

Indian Group Sings Pakistan's National Anthem as Independence Day Gift


An Indian singing group has sung Pakistan's National Anthem as Independence Day Gift for Pakistan. At the beginning of the video, the group members are seen holding placards that they want to dedicate the song to Pakistan; "A song about faith, pride and grandeur of power and progress and perfection."
indians-sing-pakistan-national-anthem

They sang Pakistani national anthem without the help of any musical instrument.



10 Tips to Secure Your Facebook Account


Now a days Facebook and other social media networks have become very important for people to get connect with their friends and family. And these have stored many personal information. People are very curious to secure their social networking accounts so no one can misuse their their social networks. Here are few very effective and simple tips to make the security of your Facebook account fool proof. If you follow all these steps, your Facebook account will be secure.
fb-secure-tips

Protect your Password

Don't use your Facebook password on any other website. Avoid including your name, nick name, date of birth or common words. Your password should be difficult to guess. 

Enable Login Notification

It will use your phone number to add an extra layer of security to prevent other people from logging into your account. You can enable it from Account Setting ---> Security and Login---> Setting up Extra Security --> Use Tow-factor Authentication ---> Text Messages. A code will be sent to your registered mobile number when you or any other person will try to login your account. So you will have to enter this unique code and your password to get access to your account.

Two-factor Authentication

Enabling this will help you to protect your account when some one try to access your account. You can enable it from Account Setting ---> Security and Login---> Setting up Extra Security --> Get Alerts about Unrecognized Logins.  When someone login to your account you will get notification on Facebook via text message and email. Facebook will let you know if anyone logs in from a device or browser you don't usually use.

Choose Trusted Contacts

Always add 3 to 5 trusted contacts on your profile. These trusted contacts will send you a code and URL from Facebook to help you to recover your account. Only add people you know in your real life.

Enable Authorized Logins

Trusted browser is a very helpful. You can review your authorized browsers any time. It is advised to remove old logins.

Remove all Apps you don't Trust

Most hackers use some apps to access your account. If you have any unknown app then owner of that app have access to your account. So its better to remove all unknown apps now and never accept any 3rd party apps on Facebook. You can see a list of apps, whom you have given permission to access your Facebook data, by visiting "Apps" tab under "Settings". Delete all unwanted apps.

Never share your Facebook Email and Password with Anyone

Never ever share your Facebook email address and password with any one, even with your friends. Just hide it from everyone. You should be the only one who knows it.

Never click on Spam Links in Inbox

This is most important tip for you all. Never click on any link if someone send you via email or messenger. He/she will say you to click and get thousand of followers, get thousand of likes Blah Blah!!!. Never trust them. They all are scam. If you click then they will get your all info through that link and this process is called phishing. Never enter your Facebook email and password any where else Facebook. Also don't enter your id and password on spam links.

Never use Auto Likes, or Auto Comments Websites

If you are using any auto likes or auto comments website than leave it now and remove their app from your Facebook account. Because they all have access to your account every time. They can change every thing of your account any time.


Final Words: I Hope you will save your Facebook account from hacking after applying all these things. If you think i missed any thing or you have any problem while doing this then feel free to comment below and please share it with your friends thanks. 

Friday, August 11, 2017

مردم شماری 2017 کے نتائج

چھٹی مردم شماری 2017ء کے ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان کی آبادی21 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت یہ آبادی 21کروڑ 90 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 1998ء سے 2017ء تک 7کروڑ 87لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔  پاکستان کی چھٹی مردم شماری کے حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنے والے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کل آبادی پانچویں مردم شماری 1998ء کی 13کروڑ 23لاکھ کے مقابلے میں چھٹی مردم شماری2017ء میں بڑھ کر21 کروڑ 31لاکھ ہوگئی ہے ، اس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی آبادی شامل نہیں ہے جو 60 لاکھ کے قریب ہے اور مجموعی آبادی 21 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 1998ء میں:
 پنجاب کی آبادی 7کروڑ 36لاکھ تھی ، جو چھٹی مردم شماری میں 11کروڑ 10لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
 سندھ کی آبادی3کروڑ 4لاکھ تھی جو اب بڑھ کر5کروڑ 10لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
 خیبر پختونخواہ کی آبادی ایک کروڑ 77 لاکھ تھی ، جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کر3کروڑ 10لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
 بلوچستان کی آبادی 65لاکھ تھی ، جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کرایک کروڑ15لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
 فاٹا کی آبادی 31 لاکھ تھی ، جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کر55لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 8لاکھ تھی جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کر21لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی آبادی  60 لاکھ کے قریب ہے۔
 اعداد و شمار کے مطابق 1998ء سے 2016ء تک 7کروڑ 87لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے ،جو مجموعی طور پرتقریباً 60 فیصد اضافہ ہے۔ پنجاب میں یہ اضافہ 3 کروڑ 84لاکھ ہے ، جو 52فیصد سے زائد بنتا ہے۔ سندھ میں یہ اضافہ 2 کروڑ 6لاکھ ہے جو68فیصد سے زائد بنتا ہے۔ خیبر پختونخوا میں یہ اضافہ ایک کروڑ 33 لاکھ ہے ، جو 75 فیصد سے زائد بنتا ہے۔بلوچستان میں یہ اضافہ50لاکھ ہے جو 77 فیصد سے زائد بنتا ہے۔ فاٹا میں یہ اضافہ24لاکھ ہے جو77 فیصد سے زائد بنتا ہے۔

ملک کے اہم شہروں کے حوالے سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق 1998ء میں:
 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی آبادی 8 لاکھ تھی ،جو چھٹی مردم شماری میں بڑھ کر21 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے ، اسلام آباد میں شرح اضافہ 162فیصد رہی ہے۔
 کراچی کی آبادی 98لاکھ سے بڑھ کرایک کروڑ 70لاکھ ہوگئی ہے اور یہاں شرح اضافہ 74فیصد رہی۔
 لاہور کی آبادی 63لاکھ سے بڑھ کرایک کروڑ 20لاکھ ہوگئی ہے اور شرح اضافہ 90فیصد رہی۔
راولپنڈی کی آبادی 33 لاکھ سے 56لاکھ ہوگئی ہے اور شرح اضافہ 70 فیصد رہی۔
پشاور کی آبادی 20لاکھ تھی ، جو بڑھ کر40لاکھ ہوگئی ہے اور شرح اضافہ 100فیصد رہی۔
کوئٹہ کی آبادی 7 لاکھ60ہزار تھی ، جو اب بڑھ کر20لاکھ ہوگئی ہے اورشرح اضافہ 152فیصد رہی۔

محکمہ شماریات کے حکام نے ان اعدادوشمار کی تردید یاتصدیق سے انکارکردیا ہے۔